سعودی عرب

دو سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کا کنٹرول

یمن کی فوج نے سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی علاقے نجران میں دو سعودی فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں دو فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ نجران کا علاقہ سعودی دارالحکومت ریاض سے آ ٹھ سو چوالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے-

یمنی فوج نے سعودی جنگی طیاروں کی بمباری کے باوجود اس علاقے میں اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس لڑائی میں متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے\-

یمنی فوج نے یہ کارروائی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کئے جانے کے جواب میں انجام دی ہے- یمنی فوج نے نجران کے دو سعودی فوجی اڈوں پر اپنا کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد نجران کے مقامی ہوائی اڈے پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button