دنیا

کابل میں عزاداروں پر حملہ دسیوں شہید اور زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا میں شریک عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پینتیس ہو گئی ہے جبکہ اسی سے زائد عزادار زخمی ہیں۔

افغانستان کی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ جس وقت لوگ کابل کی مسجد باقرالعلوم میں عزاداری سید الشہدا میں مصروف تھے اسی وقت ایک دہشت گرد نے خود کو مسجد کے اندر دھماکے سے اڑا لیا- اس حملے میں پہلے ستائیس عزاداروں کے شہید اور پینتیس کے زخمی ہونے کی خبر تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شہید ہونے والوں کے جسم کے ٹکڑے دور دور تک جا گرے اور ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا- اس سے پہلے بھی تکفیری دہشت گردوں نے کابل میں عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا- گذشتہ نو محرم کو کابل میں عزاداری کے جلوس پر دہشت گردانہ حملے میں چودہ عزادار شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button