پاکستان

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ

رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ فاطمہ جناح روڈ پر پیش آیا جہاں مسلح دہشت گروں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے دو اہلکار اور پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایف سی کا تیسرا اہلکار ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں قریب سے گزرنے والا ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے جس مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button