موصل میں عراقی افواج کی پیشقدمی

19 نومبر, 2016 00:00

عراق کے شمالی شہر موصل کی آزادی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عراقی افواج نے مزید پیشقدمی کی ہے –

عراقی افواج نے جمعے کو موصل کے جنوب میں واقع تاریخی شہر نمرود کے شمال میں تل واعی اور عمرکان علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے – عراقی افواج نے ان کارروائیوں کے دوران داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے – ادھر موصل کے مشرق میں بھی عراقی افواج نے التحریر محلے کے اطراف میں داعش پر کاری ضرب لگائی ہے – موصل کے مغربی علاقےتلعفر میں بھی عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے –

2:27 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top