پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں عروج پر:ایک اور سرغنہ اسلام آباد کے نزدیک مقابلے میں مارا گیا
شیعیت نیوز : داعش کا اہم کمانڈر احسان ستی مری کے قریب پلیس کمانڈوز کے مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے قریب پولیس کے محکمہ انسداددہشت گردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا اہم کمانڈرہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پولیس کے کمانڈوز نے تفریحی مقام مری کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں داعش کمانڈر احسان ستی چھپا ہوا تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لئے داعشی دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں احسان ستی ماراگیا۔
احسان ستی کا گروہ ذرائع ابلاغ کے دفاتر پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ یہی گروہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور ان کے دفاتر کو بڑے دہشت گردانہ حملوں سے بچالیا گیا ہے۔ داعشی پناہ گاہ سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔








