پاکستان

کوئٹہ میں زائرین امام حسین کو حکومتی بے حسی کے سبب مشکلات کا سامنا ہے، علامہ مبارک موسوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے لاہور میں عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بارڈر اور کوئٹہ میں زائرین امام حسین کو حکومتی بے حسی اور نااہلی کے سبب مشکلات کا سامنا ہے، حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور زائرین کے سفر میں حائل رکاوٹوں کو فوری ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور تفتان میں سکیورٹی اور امیگریشن عملے کی کمی کے سبب ہزاروں زائرین مشکلات سے دوچار ہیں، وفاق اور بلوچستان حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب تفتان میں کھلے آسمان تلے لوگ اس سردی کے موسم میں بے یارومددگار پڑے ہیں، زائرین سراپا احتجاج ہیں اور حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، ہم وفاقی وزیر داخلہ اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے زائرین کو منزل کی طرف روانہ کریں بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button