سعودی عرب

جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی طیاروں کی بمباری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کے عالمی اعلانات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

شیعت نیوزکے مطابق صوبہ صنعا کے علاقے بنی حشیش پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ضلع باقم پر بھی بمباری کی ہے۔ صوبہ صعدہ کے ضلع نہم اور صرواح پر سعودی بمباری میں کم سے کم سے چھے افراد شہید ہوئے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قطب نامی علاقے پر کلسٹر بم برسائے ہیں۔ سعودی عرب نے یہ حملے ایسے وقت میں کیے ہیں جب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کے روز ابوظہبی میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب اور یمن کی تحریک انصار اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے کہ جس پر جمعرات سے عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے صدر منصور ہادی نے جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button