ایران کے انتقامی حملے، امارات و بحرین میں امریکی اڈے شدید متاثر
شیعیت نیوز : ایران کے انتقامی حملوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جسے خطے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کارروائیوں کے بعد امریکہ کو خطے سے نکلنا ہوگا، جبکہ “الظفرہ” اڈے کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے اور آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ نے میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے “الشیخ عیسیٰ” اور “الظفرہ” کے اڈوں پر موجود امریکی جنگی طیاروں کے متعدد ہینگرز کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : تم نے امریکا کو جو اڈے دیے وہ تمہارے لیے مصیبت بن گئے، ایرانی اسپیکر قالیباف
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مشترکہ کارروائی کے دوران کروز میزائلوں کے استعمال سے دونوں اڈوں پر موجود ہینگرز کو شدید نقصان پہنچایا گیا، جس کے نتیجے میں اہم فوجی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد “الظفرہ” فضائی اڈے کی آپریشنل صلاحیت میں واضح کمی آئی ہے، جبکہ “الشیخ عیسیٰ” اڈے کے اندر مرمتی ورکشاپس اور لاجسٹک مراکز سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حملے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں اور ایران کی دفاعی و عسکری صلاحیت کا واضح اظہار بھی ہیں۔







