ایران کے خلاف جنگ مہنگی پڑنے لگی، 200 سے زائد امریکی فوجی زخمی
شیعیت نیوز : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں اب تک 7 مختلف ممالک میں تعینات 200 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں میں “دماغی چوٹیں” (Brain Injuries) سب سے زیادہ عام نوعیت کی چوٹوں میں شامل ہیں، جو اس جنگ کی شدت اور اس کے نفسیاتی و جسمانی اثرات کو ظاہر کرتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی چوٹیں نہ صرف فوری طور پر خطرناک ہوتی ہیں بلکہ طویل مدت تک فوجیوں کی ذہنی صحت اور کارکردگی کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، جس سے امریکی فوج کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ۔ایران جنگ: روحانی بیداری اور طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تجزیہ
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی جانب سے سخت اور مؤثر دفاع نے امریکہ کو غیر متوقع نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث جنگی حکمت عملی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ایران کے خلاف جارحیت نہ صرف خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے بلکہ خود امریکی افواج کے لیے بھی مہنگی ثابت ہو رہی ہے۔







