تم نے امریکا کو جو اڈے دیے وہ تمہارے لیے مصیبت بن گئے، ایرانی اسپیکر قالیباف
شیعیت نیوز : محمد باقر قالیباف نے عرب ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو دیے گئے فوجی اڈے اب انہی ممالک کے لیے مصیبت اور عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو یہ توقع نہیں تھی کہ اس کے جنوبی پڑوسی اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے امریکہ کو فراہم کیے گئے اڈے اب خطے میں غیر یقینی صورتحال کو بڑھا رہے ہیں اور یہی فیصلے ان ممالک کے لیے خود مشکلات کا سبب بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ مہنگی پڑنے لگی، 200 سے زائد امریکی فوجی زخمی
قالیباف نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور مختلف ممالک کی پالیسیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔







