ایران نے دشمن کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے، ایرانی اسپیکر قالیباف
شیعیت نیوز : محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کے جدید ترین ڈرونز کو بھی اپنی مقامی ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کی مدد سے تباہ کر رہی ہیں اور دشمن کی کوئی چال کامیاب نہیں ہونے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی دشمن کو اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی اور گزشتہ حملوں کے بعد میزائل لانچنگ سسٹم کو تبدیل کر دیا گیا ہے، جسے اب دشمن نشانہ نہیں بنا سکتا۔
قالیباف کے مطابق دشمن کا منصوبہ تھا کہ وہ 72 گھنٹوں میں ایران کو شکست دے دے، لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ خطے میں موجود تمام امریکی اڈے ایران کے نشانے پر آ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے انتقامی حملے، امارات و بحرین میں امریکی اڈے شدید متاثر
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ناکامی اور مایوسی کے باعث روزانہ کئی بار جھوٹ بول رہے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے مگر وہ کچھ نہیں ہوگا جو امریکہ چاہتا ہے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ ایران پہلے ہی پڑوسی ممالک کو خبردار کرتا رہا ہے کہ امریکہ کی موجودگی انہیں امن نہیں دے گی اور آج وہ خود اس کے نتائج دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اب "جنگ، جنگ بندی، مذاکرات اور پھر جنگ” کے پرانے طریقے کو قبول نہیں کرے گا بلکہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔
انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات سمجھ لیں کہ غلط طریقے سے طاقت استعمال کر کے امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
قالیباف نے کہا کہ گزشتہ جنگ میں ایران نے آخری وار کرنے کے بعد جنگ بندی قبول کی تھی، لیکن مخالف فریق نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
ایک اور بیان میں پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران نے حالیہ جنگ کے بعد بڑی تعداد میں نئے میزائل تیار کیے ہیں جن میں سے کئی ابھی استعمال بھی نہیں کیے گئے۔
اسی طرح ایرانی پارلیمنٹ کے رکن روح اللہ متفکر آزاد نے کہا کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے تمام اہداف کو ناکام بنا دیا ہے اور ٹرمپ کا جنگی منصوبہ بری طرح شکست کھا چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران 28 فروری سے مسلسل جوابی کارروائیاں کر رہا ہے اور خطے میں امریکی اڈوں اور اسرائیلی اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔







