مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت

غرب اردن میں فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں ایک خاتون شہید ہوگئی-

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک انتالیس سالہ فلسطینی خاتون کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے تعاون کے نتیجے میں گذشتہ دومہینوں کے دوران تقریبا دوسو فعال فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہےاور ایک سو چونسٹھ افراد کو سیکورٹی مراکز میں طلب کیا گیا ہے-

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ایجنٹوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے شہر الخلیل کے جنوب میں واقع ام الخیر نامی علاقے میں فلسطینیوں کے ایک کانفرنس ہال کو تباہ کردیا ہے- رواں سال میں مشرقی بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے گھروں اور مکانات کو تباہ و برباد کیا گیا ہے-

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار سولہ کے آغاز سے اب تک ایک ہزار چار سو کے قریب ، فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ، جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد سات سو کے قریب تھی-

متعلقہ مضامین

Back to top button