ٹرمپ کے ایران کو شکست دینے کے دعوے پر قالیباف کا سخت ردعمل
شیعیت نیوز : محمد باقر قالیباف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو شکست دینے کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نو مرتبہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہمیں شکست دے دی ہے، حقیقتاً یہ بات ہنسی کے قابل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا عزم، جنگ میں تباہ علاقوں کو پہلے سے بہتر تعمیر کریں گے
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے اور عالمی برادری کو زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی دباؤ یا دعوے سے ایرانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔







