اسرائیل میں ماحول عجیب اور دبا ہوا ہے، کچھ بہت بڑا بگڑ رہا ہے، شاید ملک ٹوٹنے والا ہے
شیعیت نیوز: اسرائیل کے معروف تبصرہ نگار ایلون مزراحی نے کہا ہے کہ اسرائیل میں اس وقت ایک عجیب اور غیر معمولی دباؤ کا ماحول محسوس کیا جا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔
اپنے ایک تبصرے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال کی کوئی ایک واضح وجہ بیان نہیں کر سکتے، تاہم ملک میں ایک غیر معمولی بے چینی اور دباؤ نمایاں طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں سوگ کی چودھویں رات، رہبر انقلاب کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاجی اجتماعات
ایلون مزراحی کے مطابق ممکن ہے کہ اس کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہوں، جن میں سیاسی قیادت کے مسائل یا اسٹریٹجک فیصلوں کی کمزوری بھی شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن حالات پہلے کے مقابلے میں واضح طور پر تبدیل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں خوف اور ذہنی دباؤ پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں نظر آ رہے ہیں اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے وقت میں اسرائیل کو سنگین داخلی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔







