بغداد کے وکٹوریہ بیس پر خوفناک راکٹ حملہ، متعدد امریکی ہلاک

15 مارچ, 2026 17:33

شیعیت نیوز : بغداد میں واقع امریکی فوجی اڈے Victoria Base پر خوفناک راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم دس امریکی ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عراق میں واقع امریکی وکٹوریہ بیس پر پانچ کاتیوشا راکٹ داغے گئے۔ ان میں سے پانچ راکٹ بیس کے اندر موجود ایک امریکی ریسٹورنٹ پر گرے جہاں موجود متعدد مغربی شہری ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے ایران کو شکست دینے کے دعوے پر قالیباف کا سخت ردعمل

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد بیس کے اندر شدید افراتفری پھیل گئی اور امریکیوں کی چیخوں کی خوفناک آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک PX نامی امریکی سپر مارکیٹ پر بھی ایک راکٹ گرا جہاں اس وقت امریکی فوجی موجود تھے جس کے باعث مزید جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں دس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

7:21 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔