امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں 67 فیصد اضافہ
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2001 میں رونما ہونے والے نائن الیون کے واقعے کے بعد سے سال 2015 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔
شیعت نیوزنے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2001 میں رونما ہونے والے نائن الیون کے واقعے کے بعد سے سال 2015 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کیے جانے والے واقعات کے اعداد ظاہر کرتے ہیں کہ 2014 کے مقابلے میں 2015 میں نفرت پر مبنی جرائم میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا اور واقعات کی تعداد 5479 سے 5850 تک تجاوز کرگئی۔ واضح رہے کہ یہ تعداد 2000 کےآغاز میں سامنے آنے والے واقعات سے کافی کم ہے تاہم ایف بی آئی کی یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب صدارتی انتخاب کے بعد امریکا میں قومیت اور مذہب کے نام پر حملوں کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔








