دنیا

نائیجیریا میں فوج کی بربریت، سو سے زیادہ شیعہ مسلمان شہید

نائیجیریا کے کانو شہر میں شیعہ مسلمانوں پر فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد سو سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے شیعہ ، امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عراق میں پیدل چل کر کربلا جانے کی سنت حسنہ کی یاد میں کانو سے کادونا تک پیدل چل کر جا رہے تھے کہ اس دوران نائیجیریائی فوجیوں نے امام حسین (ع) کے عزاداروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی-

پیر کو ہونے والے فوج کے اس وحشیانہ حملے میں کم سے کم سو شہید اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے نائیجیریا حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عزاداروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے-

متعلقہ مضامین

Back to top button