مقبوضہ فلسطین

نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف فلسطینی عوام کا احتجاج

غرب اردن میں واقع العوجا کالونی کے باشندوں نے نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کئے۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں واقع العوجا کالونی کے باشندے علاقے میں صیہونی توسیع پسندانہ منصوبوں پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے، سڑکوں پر نکل آئے اور علاقے میں ایک اور انہوں نے صیہونی بستی کی تعمیر کے خلاف نعرے لگائے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر فائر کریکر اور آنسو گیس کے گولوں کی بارش شروع کردی۔ عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجیوں نے پانچ فلسطینی شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والے ایک فلسطینی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینی سرزمین کے قومی دفاع کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوج نے الاغوار علاقے میں مشقیں کرکے علاقے کے عوام کو مرعوب کرنے کی کوشش کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے لئے ان کی زرعی زمینوں اور بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہے۔ ایک صیہونی عدالت نے گذشتہ دنوں الاغوار علاقے میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کردی تھی تاہم صیہونی آبادکار، نیتن یاہو کی ہری جھنڈی پر اپنے غیرقانونی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button