سعودی عرب

ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے موصل میں داعش کی حمایت جاری

ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی کے امور میں ڈائریکٹر نے کہا ہے موصل کے نزدیک عراقی فوج کی پیشقدمی کے ساتھ ہی داعش دہشت گرد گروہ نے کیمیائی حملے کئےہیں-

ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی کے امور میں ڈائریکٹر لاما فکیح نے کہا ہے کہ ایسے میں کہ جب داعش دہشت گرد گروہ موصل سے فرار کر رہے ہیں، عام شہریوں کے خلاف مسلسل حملے کر رہے اور عام شہریوں کو دھمکا رہے ہیں جس کے باعث موصل اور دیگر علاقوں کے باشندوں میں تشویش بڑھ گئی ہے-

فکیح نے کہا کہ داعش اس کوشش میں ہے کہ خود کو سنی عربوں کا محافظ ظاہر کرے لیکن اس کے باوجود وہ ان کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے- ہیومن رائٹس واچ کے بقول ، داعش نے ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں کم از کم تین بار جنوبی موصل میں قیارہ کے علاقے پر کیمیائی حملے کئے ہیں-

عراقی فوج نے اگست کے مہینے میں اس شہر پر کنٹرول حاصل کیا تھا – ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی کے امور میں ڈائریکٹر فکیح نے کہا کہ داعش کے توسط سے کیمیائی اور زہریلے مواد کا استعمال اس بات کی علامت ہے کہ داعش دہشتگرد ، انسانی حیات اور جنگی قوانین کے احترام کے قائل نہیں ہیں-

دوسری جانب موصل کی آزادی کی کارروائی کے دوران عراقی فورس نے داعش دہشت گردوں کے پاس سے ایسے ہتھیاراور فوجی ساز و سامان برآمد کئے ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ترکی ، سعودی عرب اور مغربی ممالک داعش کی حمایت کر رہے ہیں –

عراق کی عوامی فورس کے ایک کمانڈر جواد الطلیباوی نے ہفتے کے روز کہا کہ عراقی فورس نے شمالی عراق کے عین الجحش گاؤں میں داعش کے پاس سے ایسے ہتھیار برآمد کئے جنہیں اس کی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انفرادی طور پر خریدا اور آمادہ نہیں جا سکتا اور یہ ایسے ہتھیار ہیں جو عراقی فوج کے پاس بھی نہیں ہیں اور ان ہتھیاروں اور فوجی سازو سامان سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ترکی اور سعودی عرب ، داعش کی حمایت کر رہے ہیں-

اس درمیان یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ عراقی فوج نے مشرقی موصل میں "اربحیہ” علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ موصل کی آزادی کی کارروائی کے آغاز سے اب تک ایک سو چالیس سے زائد شہر اور دیہی علاقے داعش کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں-

در ایں اثنا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ داعش گروہ نے موصل کے مشرق میں چھبیس عام شہریوں کو شہید کردیا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button