مشرقی موصل میں عراقی فوجیوں کی پیشقدمی

13 نومبر, 2016 00:00

عراقی فوجیوں نے مشرقی موصل میں کارروائی کے دوران داعش کے دسیوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی مشترکہ آپریشنل کمان کے ترجمان یحیی رسول عبداللہ نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سنیچر کو مشرقی موصل کے محاذ پر فوجی کارروائیوں میں کم سے کم تیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور السلام کے علاقے کو پوری طرح آزاد کرالیا گیا ہے-

عراقی فوج کی آپریشنل کمان کے ترجمان نے مزید کہا کہ عراقی فوج، مشرقی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی بدستورجاری رکھے گی- درایں اثنا عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے آپریشنل کمانڈر عبدالوہاب الساعدی نے موصل میں داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو موصل سے باہر نکالنے اور اس شہر کے مرکز تک عراقی فوجیوں کے پہنچنے کے لئے وقت درکار ہے کیونکہ شہرموصل میں بڑی تعداد میں عام شہری بھی موجود ہیں جس کی بنا پر فوج کی پیشقدمی میں تاخیر ہو رہی ہے-

موصل کی آزادی کی کارروائی سترہ اکتوبر سے اس ملک کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے حکم سے چھے محوروں سے شروع ہوئی ہے اور عراقی فوج اس شہر کے بعض علاقوں تک پہنچ چکی ہے-

1:34 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top