دنیا

افغانستان میں جرمن قونصل خانے پر خود کش حملہ، 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

افغانستان کے تیسرے بڑے شہر مزار شریف میں قائم جرمن قونصل خانے پر طالبان نے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک جبکہ 80 سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔
افغانستان کے تیسرے بڑے شہر مزار شریف میں قائم جرمن قونصل خانے پر طالبان نے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک جبکہ 80 سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔ برلن میں جرمن حکام اورافغان حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کے وسط میں واقع کمپاؤنڈ میں قائم جرمن قونصل خانے پر دھماکے سے پہلے شدید فائرنگ بھی کی گئی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد ایک خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کے ذریعے قونصل خانے کی دیوار کو اڑادیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 80 کے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتیں اور سفارتی احاطے کی رکاوٹیں اور قریب کھڑی گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ طالبان نے جرمنی کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے پر حملہ قندوز میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔ دوسری جانب نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے سے قونصل خانے کوبڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر نیٹو کے دستے موجود ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button