دنیا

صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

شیعت نیوز۔ حکام کے مطابق کاربم دھماکہ دارالحکومت موغادیشو میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہوا۔ دھماکے میں کم سے کم بائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گرد گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ صومالیہ میں تقریبا پچیس برس سے کوئی مرکزی حکومت نہیں ہے اور اسے الشباب جیسے دہشت گرد گروہ کے حملوں کا بھی سامنا ہے۔ سنہ دوہزار سات سے صومالیہ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی غرض سے افریقی اتحاد کے بائیس ہزار فوجی تعینات ہیں تاہم اب تک دہشت گرد گروہوں پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button