پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہا تعزیت کیا وفاقی وزیر نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔علامہ ناصر عباس کی ہمشیرہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں جن کی نماز جنازہ شکریال امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button