عراق

موصل کے محلوں میں جھڑپیں عروج پر، داعش کے 25 عناصرواصل جہنم

عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ موصل شہر کے مزید علاقے داعش سے چھڑا لئے گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق الحشد الشعبی نے داعش دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی بھاری جھڑپوں کے بعد موصل کے مغرب میں واقع تل شہاب علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں پچیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران دہشت گردوں کی آٹھ بکتر بند گاڑیاں بھی نذرآتش کردی گئیں۔ الحشد الشعبی نے موصل کے مضافات میں واقع عین الجحش علاقے سے بھی دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ کارروائی کے دوران موصل سے تلعفر جانے والی شاہراہ کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا گیا۔ ادھر بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس موصل کے مغربی علاقوں سے داعش تکفیری عناصر کو ختم کرنے کا ارادہ کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں دہشت گردوں کو حاصل ہونے والی امداد کا راستہ منقطع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button