اسلام آباد: چوہدری نثار نے کالعدم سپاہ صحابہ کو شیعہ مخالف جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا اعترا ف کرلیا
اسلام آباد: چوہدری نثار نے کالعدم سپاہ صحابہ کو شیعہ مخالف جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا اعترا ف کرلیاشیعیت نیوز: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دفعہ 144 کے باوجود کالعدم اہلسنت و الجماعت کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے اجازت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ دفاع پاکستان کونسل کیا گیا تھا جسکی جانب سے انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی جبکہ کونسل نے انتظامیہ کی اجازت اور شرائط کے مطابق ہی جلسہ کیا۔
اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ جب دفعہ 144 کی ضرورت محسوس کرتی ہے، تب ہی عائد کرتی ہے، اسے مکمل یا جزوی طور پر اٹھایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے جلسے کی درخواست دی گئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے کونسل کو پابند کیا کن لوگوں کو بلایا جاسکتا ہے اور کن کو نہیں، اس کے بعد کونسل نے ان شرائط کے مطابق ہی جلسے کا انعقاد کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے حکومت نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا استعمال کیا تھا،اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تاہم اس کے اگلے ہی روز اہل سنت والجماعت نے دارالحکومت کے مرکز میں اپنی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا، جس پر کئی حلقوں کی جانب سے حکومت پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کیا جارہا تھا۔
اسلام آباد میں دفعہ 144کے باوجود کالعدم جماعتوں کا اجتماع
چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ اس کونسل کی ابتدا پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی تھی، اس میں کئی سیاسی جماعتیں شامل ہیں، ہر چیز کو غلط رنگ دینا درست نہیں۔
دھیان رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ دفاع پاکستان کونسل کا نہیں بلکہ کالعدم اہلسنت و الجماعت کا سالانہ اجتماع تھا، ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جب انہوںنے جماعت الدعوۃ کے رہنما سے اس جلسے کے حوالے سے معلوم کیا تو انہوں نے کہا کہ تنظیم کے سربراہ حافظ سعید اس جلسے میں شرکت نہیں کررہے اسکی وجہ اس جلسے کی فرقہ وارانہ نوعیت ہے۔
اب سوا ل یہ پیدا ہوتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کس بنیا د پر اسے دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ قرار دے رہے جبکہ دفاع پاکستان کے مرکزی رہنماء بھی اس کانفرنس میں شریک نہیں ، اسی جلسہ میں ملسل کافر کافر شیعہ کافر کے شعار بلند ہوئے اور نفرت پھیلانے والی تقریر کا سلسلہ جاری رہا جو ناصرف دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے بلکہ نیشنل ایکشن پلان سے کھلی بغاوت ہے، وفاقی وزیر داخلہ کا اس جلسے کا دفا ع کرنا انکی کالعدم جماعتوں سے قربت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اور شیعہ مسلمان یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ملک خداداد میں شیعہ نسل کشی کی سرپرستی چوہدری نثار کررہے ہیں۔







