پاکستان
واہ کینٹ: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے عزادار سید محمد رضا شہید
شیعیت نیوز: راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ قصر شبیر کے سیکرٹری اور سوز خواں سید محمد رضا جعفری شہید ہوگئے، تفصیل کے مطابق سید محمد رضا جعفری 30 محرم کے جلوس سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگئے۔ شہید کی میت بذریعہ ایمبولینس ملتان روانہ کر دی گئی ہے، جہاں آج اُن کی نماز جنازہ امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کالونی میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شہید کی تدفین بھی مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران یہ پانچواں واقعہ ہے جس میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔