دنیا

برطانوی حکومت کی سعودی پائلٹس کو یمنی عوام پر بمباری کی ٹریننگ ،انکشاف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی حکومت سعودی فضائیہ کو یمن میں عام شہریوں کا خون بہانے کی ٹریننگ دیتی ہے۔برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے اس ٹریننگ کا پردہ فاش کیا اور اسے لندن کے لیے باعث شرم قرار دیا۔لبرل ڈیموکریٹ پارٹی میں بین الاقوامی امور کے ترجمان ٹام بریک نے برطانوی وزارت دفاع سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی پائلٹس کو ٹریینگ دینے سے گریز کریں اور سعودی عرب کو اسلحے فراہم کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔
ٹام بریک نے کہا: "شرم کی بات ہے کہ برطانوی حکومت نہ صرف سعودی عرب کو اسلحے فراہم کرتی ہے بلکہ انہیں بےگناہوں کا خون بہانے کی ٹریننگ بھی دیتی ہے۔ بےپناہ ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی پائلٹس نے عام شہریوں پر بم برسائے ہیں۔ برطانوی حکومت کو ایسے جرائم سے کنارہ کش ہوجانا چاہئے”۔

متعلقہ مضامین

Back to top button