مشرق وسطی

جبھۃ النصرہ کے سات ڈرون، شامی فوج نے مار گرائے

شامی فوج نے جبھۃ النصرہ ( فتح الشام) کے سات ڈرون طیارے صوبہ درعا میں مار گرائے-

شامی فوج کے باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ شامی فوج نے شہر درعا کے شمال میں ابطح نامی علاقے میں دہشت گردوں کے سات ڈرون طیارے مار گرائے جبکہ ایک ٹینک ، تین بکتربند گاڑیوں اور میشن گنوں سے لیس گاڑیوں کو بھی تبادہ کردیا –

شام میں دہشت گرد عناصر چھوٹے ڈرون طیاروں کو، جن میں بم نصب ہوتے ہیں ، اپنی دسترس سے دور علاقوں پر حملے کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن شامی فوج نے اب تک ان ڈرونز کی شناخت کی ہے اور ان کو غیر رہائشی علاقوں میں مار گرایا ہے-

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ سے شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اب تک لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم امریکہ قطر، سعودی عرب، ترکی اور بعض دیگر اتحادیوں کے تعاون سے آج بھی شام کے صدر بشار اسد کے مخالفین اور دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button