پاکستان

پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں خود کش حملہ آوروں نے سی فور دھماکا خیز مواد استعمال کیا

شیعیت نیوز: پولیس ٹریننگ کالج میں خود کش حملہ آوروں نے سی فور دھماکا خیز مواد استعمال کیا ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقاتی ٹیم نے منگل کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کئے گئے ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خود کش جیکٹس میں سی فور دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کے باعث بیرک میں آگ لگی اور بیرک کالی ہوئی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سی فور کا استعمال چوتھی بار کیا ہے یہ دھماکا خیز مواد عام دھماکا خیز مواد کے مقابلے میں انتہائی خطرناک ہےایک کلو سی فور عام دھماکا خیز مواد پانچ سے چھ کلو کے برابر ہوتا ہے اور یہ تباہی بھی زیادہ کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا کیمیکل سانحہ مسجد حیدری کراچی میں پہلی بار استعمال ہوا تھا، اسکے بعد علمدار روڈ سانحہ میں استعمال ہوا، یہ انتہائی خطرناک کیمیکل ہے جو اسرائیل میں پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button