ایرانی فضائی دفاع کی بڑی کامیابی، امریکی جدید JASSM کروز میزائل تباہ

16 مارچ, 2026 19:13

شیعیت نیوز: ایران کے صوبہ لورستان کی فضا میں ایرانی فضائی دفاعی یونٹوں نے امریکی AGM-158 JASSM کروز میزائل کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

یہ کارروائی پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی دفاعی یونٹوں نے انجام دی۔ میزائل کو پرواز کے دوران ٹریک کیا گیا اور جدید دفاعی نظام کے ذریعے اسے کامیابی سے مار گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : علی لاریجانی کا عالمِ اسلام کے نام پیغام، ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت کی مذمت

یہ میزائل امریکی فضائیہ کا جدید ترین اسٹینڈ آف کروز میزائل ہے جسے لاک ہیڈ مارٹن تیار کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میزائل کو مار گرانا کئی حوالوں سے اہم پیش رفت ہے۔

ماہرین کے مطابق:
📍 امریکہ کا "غیر مرئی” سمجھا جانے والا میزائل ایرانی ریڈار کی زد میں آ گیا۔
📍 شدید بمباری کے باوجود ایرانی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے۔
📍 میزائل کا ملبہ ریورس انجینئرنگ کے لیے قیمتی معلومات فراہم کرے گا۔
📍 "ناقابلِ دفاع میزائل” سے متعلق امریکی پروپیگنڈا ناکام ہو گیا۔

10:07 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔