آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب نے صہیونی قوتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، معراج الہدیٰ صدیقی

17 مارچ, 2026 11:24

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس ضلع ملیر اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ملیر کی جعفرِ طیار سوسائٹی میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور نومنتخب رہبرِ معظم سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کے سلسلے میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس سے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی اور خطیب مرکزی مسجد ڈاکٹر مولانا نسیم حیدر زیدی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جب تک ضرورت ہو لڑنے کو تیار، امریکی فوج آئی تو ویتنام جیسا انجام ہوگا: سعید خطیب زادہ

مقررین نے اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ظلم و استبداد کے سامنے جھکنے کے بجائے حق و صداقت کا علم بلند رکھا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے عالمِ اسلام میں حریت و مزاحمت کی نئی روح بیدار کی۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈے عرب سرزمین کے تحفظ کے بجائے امریکی مفادات اور اسرائیل کے دفاع کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ 12 روزہ جنگ میں ایران کی عسکری صلاحیتوں کا دنیا نے اعتراف کیا ہے اور ایرانی ڈرونز و میزائلوں نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی کی بنیاد واقعۂ کربلا کے پیغامِ حریت و استقامت پر استوار ہے اور یہ تحریک کسی بھی صورت ظالم قوتوں کے سامنے سرنگوں نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض عناصر دانستہ طور پر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک اور امت کے مفادات کے خلاف ہے۔

انہوں نے یکم مارچ کو کراچی میں زخمی ہونے والے افراد کو مبینہ طور پر فون کالز کے ذریعے ہراساں کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر اس عمل کو بند کرائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر آیت اللہ خامنہ ای کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور عالمِ اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

12:53 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔