دنیا

پچاس اسرائیلی داعش میں شامل : گارڈین

اخبار گارڈین نے لکھا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران تقریبا پچاس اسرائیلی دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے لیے عراق اور شام گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اخبار گارڈین نے اپنی بدھ کی اشاعت میں ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس عرصے کے دوران داعش میں شامل ہونے والے بعض افراد اسرائیل واپس چلے گئے۔

اخبار نے اس رپورٹ میں تیس سالہ اسرائیلی سابارین زبیدت اور اس کے بیالیس سالہ شوہر ویسام کی طرف اشارہ کیا کہ کس طرح وہ دو ہزار پندرہ میں اپنے بچوں کے ہمراہ داعش گروہ میں شامل ہونے کے لیے ترکی سے شام میں داخل ہوئے اور ایک سال کے بعد گزشتہ مہینے وہ تل ابیب واپس چلے گئے۔

گارڈین کے مطابق اس جوڑے نے ویسام کے عراقی فوج کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد دس بار شام سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوا۔ اس کے بعد وہ انسانی اسمگلروں کی مدد سے شام سے ترکی اور پھر اسرائیل پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button