مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں پر انتہا پسند صیہونیوں کا حملہ

انتہا پسند صیہونیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے کم سے کم تین فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے-

العالم ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں فلسطینیوں پر حملہ کردیا اوران پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شدید طور پرزخمی ہوگئے، جن میں ایک فلسطینی بچہ بھی شامل ہے –

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے بعض دیگر شہروں منمجلہ الخلیل میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے – اس سے پہلے پیر کو بھی صیہونیوں نے ایک اشتعال انگیز اقدام کے تحت مسجد الاقصی کے دروازے پر اجتماع کرکے وہاں اہانت آمیز حرکتیں انجام دیں اور پھر مسجد الاقصی پر حملہ کردیا –

انتہا پسند صیہونی اپنے توسیع پسند انہ مقاصد کو عملی جامہ پہنانے اور اس بہانے سے کہ فلسطینی نوجوان صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنے والے تھے، فلسطینیوں پر اکثر وبیشتر حملے کرتے رہتے ہیں –

صیہونی انتہا پسندوں کے ذریعے مسجد الاقصی پر مسلسل حملوں کے بعد گذشتہ برس اکتوبر کے مہینے سے فلسطینی مسلمانوں نے تحریک انتفاضہ قدس شروع کررکھی ہے جس کے دوران اب ڈھائی سو کے قریب فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید کئے جا چکے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button