وزیر داخلہ نے طالبان کے باپ کی پذیرائی کرکے فوجی شہداء کے خون سے غداری کی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
شیعیت نیوز: لاہور میں سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے میڈیا سیکرٹری راؤ حسیب احمد کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے طالبان کے باپ کی پذیرائی کرکے فوجی شہداء کے خون سے غداری کی ہے، حکومت دہشتگردوں کے مذہبی سہولت کاروں کو ریلیف دینے کی پالیسی تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار جاتا دیکھ کر رونا آیا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں، نواز شریف مگر مچھ کے آنسو بہاکر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، اپوزیشن کا گرینڈ الائنس نہ بنا تو حکومت من مانیاں کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 3 برسوں میں حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، حکومت دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں فوج کا ساتھ نہیں دے رہی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ 2 نومبر کے احتجاج کی وجہ سے حکمرانوں پر گھبراہٹ طاری ہے، حکومت پاکستان بنانے والوں کو تکلیف اور قیام پاکستان کے مخالفین کو ریلیف دے رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی ناکامی کا مظہر ہے، بھارت جو مرضی کرلے کشمیری ہار ماننے والے نہیں، امریکہ بھارت کو پاکستان اور چین کے خلاف استعمال کر رہا ہے، سیاستدانوں نے ہمیشہ عوام کی بجائے ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام کا سیاست اور سیاستدانوں پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت عالمی قوانین سے متصادم ہے، آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ قریب آنے پر خوشیاں منانے والے یاد رکھیں کہ آرمی چیف کی تبدیلی سے فوج کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونگی۔ استقبالیے میں مفتی محمد حبیب قادری، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری، پیر سید محمد شاہ ہمدانی، مولانا محمد علی نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی۔
لاہور میں سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے میڈیا سیکرٹری راؤ حسیب احمد کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے طالبان کے باپ کی پذیرائی کرکے فوجی شہداء کے خون سے غداری کی ہے، حکومت دہشتگردوں کے مذہبی سہولت کاروں کو ریلیف دینے کی پالیسی تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار جاتا دیکھ کر رونا آیا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں، نواز شریف مگر مچھ کے آنسو بہاکر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، اپوزیشن کا گرینڈ الائنس نہ بنا تو حکومت من مانیاں کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 3 برسوں میں حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، حکومت دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں فوج کا ساتھ نہیں دے رہی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ 2 نومبر کے احتجاج کی وجہ سے حکمرانوں پر گھبراہٹ طاری ہے، حکومت پاکستان بنانے والوں کو تکلیف اور قیام پاکستان کے مخالفین کو ریلیف دے رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی ناکامی کا مظہر ہے، بھارت جو مرضی کرلے کشمیری ہار ماننے والے نہیں، امریکہ بھارت کو پاکستان اور چین کے خلاف استعمال کر رہا ہے، سیاستدانوں نے ہمیشہ عوام کی بجائے ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام کا سیاست اور سیاستدانوں پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت عالمی قوانین سے متصادم ہے، آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ قریب آنے پر خوشیاں منانے والے یاد رکھیں کہ آرمی چیف کی تبدیلی سے فوج کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونگی۔ استقبالیے میں مفتی محمد حبیب قادری، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری، پیر سید محمد شاہ ہمدانی، مولانا محمد علی نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی۔