عراق

ابوبکر البغدادی موصل میں ہے: داعش میڈیا سیل

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گرد تنظیم داعش کے میڈیا سیل نے داعش کے جنگجوؤں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی موصل سے فرار نہیں ہوئے ہیں۔ داعش کے میڈیا سیل نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ موصل میں داعش کی ’’ اسلامی پولیس‘‘ نے ابوبکر البغدادی پر انقلاب کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوئی ہے۔دوسری طرف موصل میں ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل میں موجود داعشی جنگجوؤں کے حوصلے کم ہو چکے تھے جس کی وجہ سے داعش کے میڈیا سیل کو میدان میں آنا پڑا ۔ ’’اسلامی پولیس‘‘ کے انقلاب کی تصدیق کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا داعش نے اس انقلاب کو ناکام بناتے ہوئے انقلاب ’’اسلامی پولیس‘‘ کے سربراہ اور دیگر انقلابیوں کو اجتماعی طور پر قتل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے گذشتہ پیر کو موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد آپریشن تا حال جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button