دنیا

صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، بشار جعفری

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے شام کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی اور اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ غاصب صیہونی حکومت کو ان حرکتوں سے باز رکھے۔ مغربی ایشیا اور مسئلہ فلسطین کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں بشار جعفری نے کہا کہ صیہونی حکومت جبہۃ النصرہ سمیت جولان کے مقبوضہ علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو جولان سے باہر انیس سو سڑسٹھ کے حدود تک واپس پلٹنا ہوگا۔ بشار جعفری نے کہا کہ شام کی فوج صیہونیوں کی جارحانہ پالیسیوں اور دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ان کے تعاون کو روکنے کے لئے، مناسب اقدامات کر چکی ہے۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے زور دے کر کہا کہ صیہونی حکومت نصف صدی سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور ان کی زمینوں اور جائیداد پر قبضہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کھلے عام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ صیہونی حکومت کے خلاف ضروری اقدامات سے گریز نہ کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button