مقبوضہ فلسطین

غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فلسطینوں پر فائرنگ

رپورٹ کےمطابق صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح کو فلسطینی شہریوں پر ایسی حالت میں فائرنگ کردی جب وہ کھیت میں کام کررہے تھے- صہیونی فوجیوں نے اسی طرح غزہ میں بجلی گھر کے ملازمین پر بھی گولی چلائی تاہم اس میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے-

صیہونی دشمن ، غزہ میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر دستخط کے وقت سے مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں بہت سے کسان اور مچھیرے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں-

اسرائیلی فوجیوں نے پیر کو الخلیل میں دو فلسطینی جوانوں کو بھی گرفتارکرلیا-اسرائیلی فوجیوں نے اسی طرح الخلیل کے مختلف شہروں پر حملہ کرکے الخلیل شہر کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردیں-اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس سے اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے فلسطینیوں پر اپنا دباؤ بڑھا دیا ہے – اس حملے میں اب تک بہت سے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں یا انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button