رام اللہ میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت،فائرنگ سےمتعدد زخمی

17 اکتوبر, 2016 00:00

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک )صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے قدیمی علاقے میں ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے انّیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔فلسطین کی وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے شمال میں واقع الجلزون کیمپ کے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا جس میں انّیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔
ایک فلسطینی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔فلسطین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے قدیمی علاقے میں ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ ایک سال سے تحریک انتفاضہ بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ انتفاضۂ قدس کے شہداء کی تعداد اب بڑھ کر دو سو چوّن ہو گئی ہے۔

9:16 شام جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔