مقبوضہ فلسطین

خان یونس میں ایک فلسطینی بچہ شہید

رپورٹ کے مطابق دس سالہ فلسطینی بچہ عبداللہ نصر عنوہ ابو نظیف اس وقت صیہونی فوجیوں کی گولی لگنے سے شہید ہوگیا جب غاصب صیہونی فوجی خان یونس میں فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ کر رہے تھے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ اس فلسطینی بچے کی کمر پر گولی لگی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران فائرنگ کر کے ایک فلسطینی جوان کو شہید اور پانچ کو زخمی کر دیا ہے۔انتفاضہ قدس کے شہدا کی تعداد دو سو چون ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button