ایران

ایران: مشہد، قم اور تہران سمیت ایران کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشورا کے جلوس ہائے عزا اور مجالس حسینی کا انیقاد

ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج بروز بدھ یوم عاشور منایا گیا اور فاطمہ زہرا کو ان کے لخت جگر کا پرسہ دیا گیا۔

مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم المقدس میں حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کے روضہ ہائے اقدس میں ایران بھر کے زائرین کے علاوہ دوسرے ممالک کے زائرین بھی آل بیت علیھم السلام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر آنسو بہا ئے اور ماتم کیا۔

{gallery}2016/muharram/tehran__Qom{/gallery}

تہران میں امام بارگاہ امام خمینی (رح) میں گزشتہ شب، شب عاشور کی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے علاوہ ایران کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ مجلس عزا سے حجت الاسلام و المسلمین عالی نے خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کو انحرافات کے مقابلے میں غیرت الہی کا مظہر قرار دیا۔

{gallery}2016/muharram/leader_muharram_2016{/gallery}

امام بارگاہ امام خمینی (رح) میں گیارہ محرم تک عزاداری سید الشہد حضرت امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ منگل کی شب ایران بھر کی مساجد ، امام بارگاہوں اور مقدس مقامات پر مجالس عزا برپا ہوئیں اور عزاداری کی گئی۔ علمائے کرام نے مصائب اہلبیت علیھم السلام بیان کئے اور پھر ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button