لبنان

شام کی جنگ کا مقصد امریکہ اور صیہونی حکومت کی خدمت کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مجلس عزا سشے خصطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کا بحران اس ملک کے ساتھ مختص نہیں ہے بلکہ یہ سارے خطے میں بحران پیدا کرنے کا پیش خیمہ ہے اور اس کا مقصد خطے کے ممالک کے نظاموں اور پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہے تاکہ یہ ممالک امریکہ اور صیہونی حکومت کی خدمت کی راہ پر گامزن ہوں۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے خطے کے بعض ممالک کی مدد سے دہشت گردوں کو شام بھیجا تاکہ اس ملک کو تباہ و برباد کر دیں، اس ملک کا نظام بدل دیں اور استقامت کے محور کو ضرب لگائیں لیکن ان کو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شام کے بحران کے حل کے بارے میں کہا کہ اس بحران کو سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور فوجی طریقہ بے سود ہے۔

شیخ نعیم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ جھوٹ بولتا ہے کہ وہ سیاسی حل کا خواہاں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی مسلسل حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button