کراچی: محرم کی مناسبت سے انتظامی میٹنگ میں دہشتگردوں کی آمد پر شیعہ رہنماوں کا واک آوٹ
شیعیت نیوز: کمشنر کراچی اعجاز احمد کی زیر صدارت کانفرنس میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنوں کی آمد پر شیعہ رہنماوں نے اس مٹینگ کا بائیکاوٹ کردیا اور وہاں سے چلےگئے، شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی کانفرنس میں کمشنر کراچی نے کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کو بھی بلایا ہوا تھا جس پر شیعہ رہنماوں نے کمشنر کراچی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا اور میٹنگ سے واک آوٹ کردیا، اطلاعات کےمطابق علامہ مرزا یوسف حسین اور مولانا حسین مسعودی نے جب کالعدم دہشتگرد جماعت کے رہنماوں کو اس میٹنگ میں مدعو پایا تو کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بلانا تھا تو ہمیں کیوںبلایا گیا، اس اظہار برہمی پر دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنماوں نے بھی علامہ مرزا یوسف اور مولانا حسین مسعودی کا ساتھ دیا اور کمشنر کراچی کی مٹینگ سے واک آوٹ کردیا۔








