سعودی عرب

نائن الیون بل کی منظوری کے بعد سعودی عرب کے حواس باختہ

امریکہ نواز سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکی صدارت میں کابینہ کااجلاس ہوا جس میں امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون بل کی منظوری پرتشویش کااظہار کیا گیا ہے نائن الیون بل کی منظوری کے بعد سعودی عرب کے حواس باختہ ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ نائن الیون سے متعلق نیا امریکی قانون بین الاقوامی تعلقات کے لیے خطرہ ہے اور امید ہے امریکی کانگریس بل کےمنفی نتائج کےتدارک کےلیےاقدامات کرےگی۔
گزشتہ ہفتے امریکی کانگریس نے صدرباراک اوبامہ کا ویٹو مسترد کر کے نائن الیون میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو سعودی عرب پر مقدمہ کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ واضح رہے نائن الیون حملوں میں شریک 19 دہشت گردوں میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا جنھیں سعودی عرب کے بعض اعلی حکام کی حمایت حاصل تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button