آل سعود کی بدترین خباثت، خانہ کعبہ کے اطراف زائرین پر حملے کی سعودی سازش بے نقاب
شیعیت نیوز : یمنی میڈیا نے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب ہوٹلوں اور زائرین کی رہائش گاہوں پر حملے کی ایک انتہائی منحوس اور خطرناک سعودی سازش کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس گھناؤنے منصوبے نے آل سعود اور سعودی رجیم کی بدترین خباثت کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے، جو جنگی مقاصد کے حصول کے لیے مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کی حرمت کو پامال کرنے اور معصوم زائرین کا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کر رہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کے خلاف سعودی-صہیونی گٹھ جوڑ مزید گہرا، انٹیلی جنس شیئرنگ اور خفیہ فوجی تعاون
یمنی میڈیا کی تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق، امریکی ساختہ ‘لوکاس’ (Lucas) ڈرونز کا ایک بڑا فلیٹ، جسے بالکل ایرانی ‘شاہد’ ڈرونز کی نقل کے طور پر ڈیزائن اور پینٹ کیا گیا ہے، یمن میں سعودی عرب کے زیرِ کنٹرول علاقے ‘الجوف’ میں خفیہ طور پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس خطرناک اور مذموم منصوبے کی براہ راست نگرانی ایک خصوصی سعودی شاہی ٹیم کر رہی ہے۔
اس شیطانی منصوبے کا اصل خاکہ یہ ہے کہ الجوف کے علاقے سے مکہ مکرمہ کی جانب ان امریکی ڈرونز کو فائر کیا جائے اور مسجد الحرام کے اطراف موجود ہوٹلوں کو نشانہ بنایا جائے۔ سعودی رجیم کی اس حد درجے خباثت کا مقصد حجاج اور زائرین کے درمیان شدید خوف و ہراس اور افراتفری پھیلانا ہے، تاکہ اس حملے کا جھوٹا الزام یمن کی آزادی کی خواہاں تحریک ‘انصار اللہ’ پر عائد کیا جا سکے۔
آل سعود اس گھناؤنی سازش کے ذریعے پوری دنیا کے سادہ لوح مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا استحصال کر کے انصار اللہ کے خلاف نفرت کے بیج بونا چاہتے ہیں۔ اس فالس فلیگ (False Flag) آپریشن کا حتمی ہدف دنیا بھر کی مسلم حکومتوں کو بلیک میل کرنا اور ان پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ ‘مکہ کے دفاع’ کے نام پر یمن کی مسلط کردہ جنگ میں گرتے ہوئے آل سعود کی مدد کو پہنچیں۔







