علامہ عارف حسین واحدی کی لیاقت بلوچ سے ملاقات، جماعت اسلامی کے مرحوم رہنماؤں کے انتقال پر تعزیت

07 اکتوبر, 2026 19:31

شیعیت نیوز : اسلامی تحریک پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ان کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما مرحوم مولانا حافظ محمد ادریس اور مرکزی سیکرٹری جنرل مرحوم امیرالعظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کی مغفرت، بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم، سینئر نائب صدر اقبال خان اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ خود فلسطینی کریں گے، علامہ سید ساجد علی نقوی

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے ملکی و بین الاقوامی صورتحال، اتحادِ امت، مذہبی ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کے تنظیمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ نشست کے بعد علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر رہنماؤں نے نمازِ مغربین ایک ساتھ باجماعت ادا کی۔

8:23 شام اکتوبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔