بغداد کے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش نے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، ان دھماکوں میں پچاس افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔
واضح رہے کہ بغداد کے شیعہ آبادی والے ایک علاقے حی العامل کے مصروف ترین بازار میں پیر کے روز ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا خودکش دھماکہ مشرقی بغداد کے مشتل نامی علاقے میں ایک بس اسٹاپ پر ہوا جس میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب عراق کی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے شہر قائم میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں چوالیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-
عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ اس ملک کے نائب وزیر اعظم کے بیٹے ” احمد عبد مطلگ الجبوری ” کو نامعلوم افراد نے صوبہ کرکوک میں قتل کردیا ہے-
شمالی عراق کے صوبہ کرکوک میں ہمیشہ دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں اور عام شہری ہی ان حملوں کی بھینٹ چڑھتے ہیں-








