مشرق وسطی

بحرین :عزاداری کے مراکز پر آل خلیفہ کے کارندوں کا حملہ

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے عشرہ محرم کی آمد کے موقع پر عزاداری کے مراکز پر حملہ کر کے سیاہ پرچم اور محرم کے بینرز پارہ کر دیئے اور تبرکات کی بے حرمتی کی۔

بحرین سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عشرہ محرم کی مناسبت سے بنائے گئے عزاداری کے مراکز یا موکب پر حملہ کر کے بحرینی عوام کے مقدسات کی اہانت کی- اطلاعات کے مطابق بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے ابوصبیح اور الشاخورہ میں عزاداری کے مراکز پر حملہ کیا اور سیاہ پرچم اور محرم کے بینرز اتارنے کی کوشش کی لیکن بحرینی شہریوں نے شدید مزاحمت کی- اس موقع پر شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے وہاں موجود لوگوں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور صوتی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری بری طرح متاثر ہوا- واضح رہے کہ شاہی حکومت کی سیکورٹی فورس ہر سال محرم الحرام کے آغاز پر عام شہریوں کے خلاف اپنے تشدد آمیز اقدامات تیز کر دیتی ہے- جمعے کو بھی آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کی سڑکوں پر سیاہ پرچم اور بینرز اتارنے کی کوشش کی جس کے دوران بحرینی نوجوانوں سے ان کی جھڑپ ہوئی- سیکورٹی اہلکاروں نے بحرینی نوجوانوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button