ہزاروں فلسطینوں کا قاتل سابق اسرائیلی صدر شمعون پریز اسپتال میں مر گیا۔

28 ستمبر, 2016 00:00

شمعون پریز کو دو ہفتے قبل برین اسٹروک کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ تراسی سال کی عمر میں ہلاک ہو گیا۔ شمعون پریز سن دو ہزار سات سے دو ہزار چودہ تک غاصب صیہونی حکومت کا صدر اور اس کے بعد کچھ عرصے تک وزیر اعظم اور فوجی امور کا وزیر بھی رہا۔ اس کی صدارت کے دوران غزہ پر مسلط کی گئی دو جنگوں میں چار ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوئے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے تیرہ جون دو ہزار بارہ کو وائٹ ہاؤس بلا کر ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل شمعون پریز کو ملک کا اعلی ترین اعزاز فریڈم میڈل پہنایا تھا۔

5:38 صبح جولائی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔