علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ تفتان بارڈر کی حقیقی رپورٹ سامنے آگئی

23 ستمبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے بانی رہنما و سیکرئٹری جنرل نے زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے باذات خود خطرات کو مول لے کر تفتان بارڈر کا دورہ کیا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ تفتان بارڈر کی تفصیلات شیعیت نیوز کو موصول ہوئی ہیں، اطلاعات کے مطابق رات گئے بارڈر پر پہنتے ہی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایف آئی اے ایمگریشن پوسٹ کا دورہ کیا اس موقع پر پوسٹ انچارج انسپکٹر بہادر خان کاکڑ او ر اے ایس آئی ایف آئی اے حاجی محمود نے ایف آئی اے کی تفتان پوسٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیا ،اس وقت یہ پوسٹ ایک چھوٹے سے ہال اور ایک مختصر برآمدے پر مشتمل ہے اسٹاف کی تعداد بھی صرف دس ہے اور رش کےدنوں میں خصوصا بہت مشکلات ہوتی ہے ایک ہی جگہ سے انٹری اور ایگزیٹ ہوتی ہے سٹاف کی کمی اور شیڈ ز نا ہونے کی وجہ سے زائرین گھنٹوں دھوپ میں کھڑے رہتے ہیں اس پوسٹ پر پینے کا میٹھا پانی بھی دستیاب نہیں ہے ۔

b4b894ee-f938-43d5-8528-66a0bfc90220_1.jpg

ایف سی چیک پوسٹ کا دورہ
اس موقع پرٹورریزم ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور ایف سی تفتان کے اعلی عہدے داران نے پاکستان ہاوس کے مختلف حصو ں کا معائینہ کروایا، علامہ راجہ ناصر عباس کا تفتان بارڈر پر وفد کے ہمرا ایف آئی اے ایمگریشن چیک پوسٹ ک دورہ ایف آئی اے سٹاف سے ملاقات ان کے مسائل سنے زائرین سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر ایف ائی اےذمہ داران کا کہنا تھا کہ ہمیں سٹاف کی کمی کا سامنا ہے ۔ اور صرف 6 افراد کاونٹر پر ہوتے ہیں جوکہ آنے اور جانے دونوں امور پر کام کرتے ہیں ۔ جگہ کی کمی کے باعث زائرین کو شدید مشکلات ہوتیں ہیں جگہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو رقبہ ہے وہ 6 ایکڑ پر محیط ہے مگر عمارت بہت چھوٹی ہے جس میں ایک وقت میں 100 افراد بھی نہں آسکتے اور ایام محرم و صفر میں یہ مشکلات بہت بڑھ جاتی ہیں شدید گرمی میں بچے عورتیں بزرگ حضرات دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرتے ہیں ۔ لہذا عمارت اور سٹاف کی مشکلات کو حل کیا جائے تو ہم زائرین کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے شفٹوں میں بھی کام کرنے کو تیار ہیں

5f6c6b89-fa41-4f16-98a0-d6fe97da7b9b.jpg

اسٹنٹ کمشنر تفتان سے ملاقات
اسٹینٹ کمشنرتفتان مہر اللہ بادینی کی خصوصی طور پرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات اسسٹینٹ کمشنر تفتان نےزائرین کی پریشانیوں کو حل کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویزپیش کیں اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

52280c65-fb9a-43d5-aa35-ffb25e47518f.jpg

صوبائی وزیر امان اللہ نوشیزئی سے ملاقات
علامہ راجہ ناصر عباس نے صوبائی وزیر امان اللہ نوشیزئی سے ملاقات کی ، زائرین کی مشکلات کم کرنے اور مسائل کے حل کے لئے دالبدین میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی امان اللہ نوشیزئی سے ملاقات ہوئی، تفصیلی میٹینگ میں امان اللہ نوشیزئی نے زائرین کے حوالے سے اب تک کئے جانے والے اقدامات اور اپنی مشکلات اور امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ایم پی آغا محمد رضا ،علامہ سید ہاشم موسوی اور مجلس وحدت بلوجستان کے رہنمابھی ساتھ موجود تھے (واضح رہے کہ امان اللہ نوشیزئی کے حلقہ میں تفتان بارڈر تک کا علاقہ شامل ہے)

ba1f1dc8-b788-40d2-80d0-ed8d73f35f4f.jpg

پاکستان ہاوس کا دورہ
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نئے پاکستان ہاوس کا تفصیلی معائینہ کیا یہ پاکستان ہاوس جو کہ ایکڑ پر محیط ہے اس میں مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ عمارتیں ،مسجد ، واش رومز، کچن وغیرہ بن رہے ہیں ، یہ پاکستان ہاوس ایم پی اے آغا سید محمد رضا کی درخواست پر وزیر اعلی بلوچستان نے زائرین کی سہولت کے لئے شروع کروایا ہے جس پر 9 کروڑ کی لاگت آئے گی ، اس موقع پر عمارت کے ٹھیکدار نے عمارت کی تعمیرات کے حوالے سے بتایا کہ اس پاکستان ہاوس کی عمارت کو انشاللہ اگلے 4 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

08a74b1d-6a1e-48dd-ad6d-3c7961128b5f.jpg

زائرین سے ملاقات
بارڈر پر موجود زائرین سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملاقات کی اور خطاب کیا۔

6866cfc9-4b54-45c2-8957-88bdcdab1286.jpg

نتیجہ
اس تفصیلی دورے اور مشاہدے کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے اور درپیش مشکلات کے سدباب کے لئے پھرپور کوشیش کریں گے۔

b4b894ee-f938-43d5-8528-66a0bfc90220.jpg

 ایف سی کی اعلی کمانڈ سے ملاقات

دوسری جانب تفتان سفر سے پہلے ایف سی کی اعلی کمانڈ سے ملاقات ہوئی جس میں محرم اور سفر میں کانوائے کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیااور عملی اقدام کی ابتداء محرم سے پہلے ہو گئی
2:زائرین کے لئےبیجا تکالیف کو برطرف کرنے کی یقین دہانی
3:ایف سی اہلکاروں کے بعض اوقات نا مناسب رویہ کی روک تھام کی جائے گی
:4.زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اپنی سطح پر ایف سی ہر ممکن قدم اٹھائے گی

75b85495-d6c9-4354-b6ae-556ba8544873.jpg

ہوم سیکرئٹری بلوچستان سے ملاقات

اس طرح ہوم سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات ہوئی جس میں مندرجہ ذیل معمالات پر اتفاق ہوا
1 تفتان سے آنے والے زائریں کو وہاں سے جلدی کوئٹہ روانہ کیا جائے گا.
2: میڈیکل کی سہولتوں کو بہتر کرنے کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق ہوگا
3:.زائریں کی تفتان میں مشکلات کو برطرف کرنے کے لئے (واش روم وغیرہ میں اضافہ) اقدامات کئے جائیں گے

8:17 شام جون 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔