پاکستان

جو کام تکفیری نہیں کرسکے وہ پنچاب حکومت نے کردیا!!

شیعیت نیوز: جن اہداف کے حصول کیلئے 30 سال سے زیادہ عرصہ مذہبی تعصب کی بناء پر دیگر مذاہب کی آزادی کو سلب کرنے کی جدوجہد تکفیریوں نے کی، اوروہ ہمیشہ اس کوشیش میں ناکام رہے لیکن آج انہیں تکفیر ی مقاصد کو حکومت پنجاب پولیس اسٹیٹ پالیسی سے پور ا کررہی ہے، گذشتہ سالوں سے نیشنل ایکشن پلان کے ذریعہ ان اہداف کو حاصل کرنے کی کوشیش کی گئی اوراب محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی محفل و میلاد کو محدود کرنے اور پاکستانی عوام کی آزاد ی پر وار کرنے کے لئےمتنازعہ حلف نامہ جاری کیا ہےجسکے تحت مجلس و میلاد کروانے والے عزاداروں اور عاشقان رسول (ص) کئی پابندیوں پر مشتعمل حلف نامہ پر کرنے کے پابند ہوں گے،بصورت دیگر محفل و میلاد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکومت پنجاب کا یہ اقدام نظریہ پاکستان سمیت قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کی بھی اعلانیہ خلاف ورزی ہے،قیام پاکستان کے وقت قائد اعظم نے اعلان کیا تھا کہ ’ اب پاکستان آزاد ہوگیا ہے جہاں کسی کو اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرنے اور رسوم ورواج پر عمل کرنے کی آزاد ی حاصل ہوگئی‘۔

افسوس ناک امر یہ ہے کہ ملک میں کوئی بھی ایسا قانون موجود نہیں جو حکومت کی جانب سے کیئے جانے والے غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لے، پولیس اور قانون پر عمل درآمد کروانے والے ادارے یعنی عدالت پہلے ہی سیاسی ادارے بن کررہے گئے ہیںلہذااس مقام پر مقتدر حلقوںکی ذمہ داری بنتی ہے وہ قائداعظم کے پاکستان کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد کا آغاز کریں کیونکہ یہ ملک اب قائد اعظم کا نہیں بلکہ آل سعود، آل شریف اور آل زرداری کی ملکیت بن کر رہ گیا ہے۔

Letter1.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button